ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور میں گھر سے نقد رقم اور زیورات لوٹ کر فرارہونے والا ملزم گرفتار

مرڈیشور میں گھر سے نقد رقم اور زیورات لوٹ کر فرارہونے والا ملزم گرفتار

Sat, 18 Mar 2017 18:53:31    S.O. News Service

بھٹکل:18/مارچ    (ایس او نیوز)مرڈیشور کے ماولی دیہات میں گھر میں گھس کرصندوق میں موجود نقد رقم اور سونےکے زیورات لوٹ کر فرارہونے والے ملزم کو مرڈیشور پولس گرفتارکرنےمیں کامیاب ہوگئی ہے۔

ملزم کی شناخت مرڈیشور کے جنتاکالونی کے کاشی ناتھ شیورام کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ملزم کاشی ناتھ تین دن پہلے ماولی -1دیہات کے شنیار کونٹا نائک کےگھر میں پیچھے والی چھت سے چابی لے کر گھر کے پیچھے کے دروازے کا قفل کھول کر کمرے کی صندوق میں موجود قریب 27ہزارروپئے لاگت کے زیورات اور 15ہزار روپئے نقد لےکر فرارہوا تھا۔ معاملے کو لے کر مرڈیشورپولس تھانے میں کیس درج ہواتھا۔ سی پی آئی سریش نایک  ، پی ایس آئی بھیم سنگھ لمانی اور عملے نے ملزم کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا ہے۔


Share: